راجا پرویز کے داماد کی پاک چائنہ انوسٹمنٹ میں تقرری غیر قانونی قرار

شاہ نواز کی تقرری میرٹ سے ہٹ کر اور اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئی،درخواست گزار


Online April 02, 2013
شاہ نواز کی تقرری میرٹ سے ہٹ کر اور اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئی،درخواست گزار فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے داماد کی پاک چائنہ انویسٹمنٹ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے داماد شاہ نواز کی پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی میں بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

جس میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی تقرری میرٹ سے ہٹ کر اور اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئی لہذا ان کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کے داماد کی تقرری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دی۔ ادھر بورڈ آف ڈائریکٹر نے بھی ان کی تقرری کی تصدیق نہیں کی۔



واضح رہے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اس سے پہلے بھی اپنے ایک داماد کو ورلڈ بینک میں لگانے کی کوشش کر چکے ہیں۔کمپنی میں بطور مینجنگ ڈپٹی ڈائریکٹر تقرری کو غیر قانونی قرار w

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں