بی جے پی رہنما نے سری دیوی کی موت کو قتل قرار دیدیا

سبرامنئن سوامی نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو اداکاراؤں کیساتھ غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے مورود الزام ٹھہرایا


ویب ڈیسک February 28, 2018
سری دیوی 24 فروری کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔ فوٹو: فائل

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنین سوامی نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ ان کو قتل کیا گیا۔

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے انتقال سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں، ہفتہ 24 فروری کی رات یہ خبر سامنے آئی کہ سری دیوی دبئی میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئیں مگر اداکارہ کی فرانزک رپورٹ نے اس خبر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ موت ہوٹل کے باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سری دیوی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ سری دیوی کا قتل کیا گیا جب کہ انہوں نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو اداکاراؤں کے ساتھ غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے مورود الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں پر مجھے حیرت ہورہی ہے کیوں کہ سری دیوی کبھی بھی اس مقدار میں شراب نہیں پیتی تھیں تو پھر وہ کیسے ان کے وجود میں داخل ہوگئی، کیا انہیں زبردستی شراب پلائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں