
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں خونی تالاب کے علاقے میں خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
ذرائع کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہوا جب کہ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔