ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر

پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا،فوٹو:آئی ایس پی آر

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کے بھمبھر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 32 سالہ منیر چوہان کہوٹہ کے رہائشی تھے جب کہ 28 سالہ عامر حسین کا تعلق ضلع بھمبھر سے تھا۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور اور موثرکارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے ہرممکن قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں، لائن آف کنٹرول پر ہماری حفاظت کرنے والے جوانوں پر فخر ہے جب کہ آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پاک فوج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1857224321241680"]
Load Next Story