گیلانی کی زائد المیعاد اپیل سنی تو روایت بنے گی سپریم کورٹ

این آر اوکیس میںدرخواست گزاروںکونوٹس جاری،قانون کی نظرمیں سب برابرہیں،چیف جسٹس

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے توہین عدالت میں سزا کیخلاف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نظرثانی درخواست پر این آر اوکیس کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، درخواست 204دن تاخیر سے دائر ہوئی ۔سابق وزیراعظم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ راجا پرویز اشرف کے خط لکھنے کے بعد ان کا موقف درست ثابت ہوگیا ، نئی صورتحال کے پیش نظر انھوں نے اپیل دائرکی ہے ۔ وفاقی حکومت نے خط لکھ کر وہ وجہ ختم کر دی جو میری سزا کی بنیاد بنی۔




انھوں نے کہا تحریری درخواست میں زائدالمیعاد ہو نے کے بارے معروضات موجود ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ اگر زائدالمیعاد معاملات پر سماعت کی اجازت دی تو یہ روایت بن جائے گی ۔عدالت نے زائد المیعاد ہونے کے بارے کوئی فیصلہ کرنے کیلیے این آر اوکیخلاف درخواست دائرکرنے والے ڈکٹر مبشر حسن سمیت تمام درخواست گزاروںکو نوٹسز جاری کر دیے اور سماعت 3 ہفتوںکیلیے ملتوی کردی۔ثناء نیوزکے مطابق ایک شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے متفرق درخواست دائرکرنے پر عدالت نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ وہ آئندہ ایسی درخواستیں دائرکرنے سے باز رہیں۔
Load Next Story