شفاف الیکشن کیلیے سازگارماحول دینگےنگراں وزیراعظم

ذمے داریوں کا ادراک ہے، ملکی استحکام کیلیے غیر جانبدارانہ انتخابات ناگزیر ہیں

میرہزارکھوسوسے نیئربخاری،سندھیلہ کی ملاقاتیں،سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ دی فوٹو: فائل

وزیراعظم جسٹس (ر) میرہزارخان کھوسو نے شفاف،آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کے انعقادکا عزم دہراتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ملک میں جمہوری نظام کومضبوط بنانے میں مددملے گی ملکی استحکام کیلیے صاف شفاف منصفانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات ناگزیرہیں۔

اس مقصد کیلیے نگراں حکومت کواپنی ذمے داریوں کامکمل ادراک ہے عام انتخابات کیلیے سازگارماحول کی فراہمی کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے وہ چیئرمین سینیٹ سیدنیربخاری کیساتھ گفتگوکررہے تھے ،چیئرمین سینیٹ نے انھیںنگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی، نگراں وزیر اعظم کوسیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے وزارت خارجہ کے بارے میں بریفنگ دی۔




بریفنگ کے دوران انھیں پاکستان کے عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بالخصوص امریکا، بھارت،یورپی یونین ، مسلمان ممالک اوردیگر عالمی تنظیموں کیساتھ تعلقات کے بارے میں بریف کیاگیا،دریں اثناء پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے نگراں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ثناء نیوزکے مطابق نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسونے کہاکہ عالمی برادری سے خوشگوارتعلقات چاہتے ہیں اورباہمی احترام اور اعتماد کی بنیادپرخوشگوارتعلقات کے فروغ کیلیے کاوشیں جاری رہیں گی۔
Load Next Story