سندھ سیکریٹریٹ کے ریکارڈ کو آگ لگائی گئی فائر بریگیڈ کا شبہہ

کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کے سیکریٹریٹ عمارت میں آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محکمہ فائر بریگیڈ


Staff Reporter March 01, 2018
واقعہ آتشزدگی نہیں آتش زنی ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، فائر بریگیڈ کی رپورٹ ۔ فوٹو : ایکسپریس

MUMBAI: محکمہ فائربریگیڈ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کرلگائی گئی ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق 24 فروری بروز ہفتہ آرام باغ تھانے کی حدود سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کا پراسرار واقعہ پیش آیا تھا سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کا واقعہ 24 فروری بروز ہفتہ کو پیش آیا ہفتہ کے دن سندھ سیکریٹریٹ میں تعطیل ہونے کی وجہ سے تمام محکموں کے دفاتر بند تھے اس وقت کسی بھی سرکاری ملازم اور غیر متعلقہ شخص کے سیکریٹریٹ کی عمارت میں موجود ہونے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

گزشتہ روز محکمہ فائر بریگیڈ نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کا معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے محکمہ فائر بریگیڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 24 فروری کو سہ پہر 5 بجکر 48 منٹ پر فائر بریگیڈ کے ہیڈکوارٹرز میں اسلام الدین شخص کے ٹیلی فون نمبر020132632557 سے کال موصول ہوئی اور انھوں نے بتایا کہ سندھ سیکریٹریٹ میں آگ لگ گئی ہے جس پر محکمہ فائر بریگیڈ نے فوراً ردعمل دیتے ہوئے سینٹرل فائر اسٹیشن سے فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے اور ساتھ ہی فائرٹینڈر کی مدد کے لیے صدر، بولٹن مارکیٹ، لی مارکیٹ، لیاری اور منظورکالونی فائر اسٹیشن سے مزید فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائر ٹینڈر بروقت جائے حادثہ پر پہنچا تو عملے نے دیکھا کہ سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت کا مرکزی دروازہ کھلا ہوا تھا اور بڑی تعداد میں کاغذات اور سرکاری دستاویزات میں آگ لگی ہوئی تھی اور لفٹ کے سامنے کاغذات کا ڈھیر لگا ہوا تھا اور جب فائر ٹینڈر کا عملہ عمارت میں داخل ہوا تو حیران رہ گیا کہ عمارت کی تمام 6 منزلوں پر تیزی سے آگ پھیل رہی تھی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دیکھا کہ لفٹ اور عین ڈک کے سامنے زمین پر کاغذوں کا ڈھیر لگا ہوا تھا اور دھاتی فائل کیبنٹس میں بھی جلے ہوئے کاغذات کا ڈھیر لگا تھاجس سے شبہات پیدا ہوتے ہیں کہ واقعہ آتشزدگی کا نہیں ہے بلکہ واقعہ آتش زنی کا ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائربریگیڈ کے عملے نے کامیابی سے مختصر وقت میں تمام منزلوں پرلگنے والی آگ کو بھجادیا تاہم آگ لگنے کے واقعے کے نتیجے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں