درآمدی ایل پی جی کی قیمت 4607 روپے ٹن گھٹ گئی

مقامی مارکیٹوں میں قیمت 5 روپے کلو کم، گھریلو سلنڈر 54 روپے سستاہونے کاامکان۔


Business Reporter March 01, 2018
لوکل پروڈیوسرز سی پی کے تناسب سے قیمتوں میں کمی کااعلان کریں،ڈسٹری بیوٹرز۔ فوٹو: فائل

مائع پٹرولیم گیس کی مارچ2018 کے لیے فی ٹن سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس 41 ڈالر کی کمی سے470 ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی مارکیٹوں میں بھی 3 مارچ 2018 سے فی ٹن درآمدی ایل پی جی کی قیمت4607 روپے گھٹ کر بشمول ڈیوٹی وٹیکسز67 ہزار روپے کی سطح پرآجائے گی۔

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین علی حیدر نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر ایل پی جی کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے نتیجے میں مارچ سے مقامی مارکیٹوں میں بھی فی کلوگرام درآمدی ایل پی جی کی قیمت 5 روپے، فی11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 54 روپے اورفی45.4 کلوگرام سلنڈرکی قیمت209 روپے گھٹ جائے گی۔

علی حیدر نے مقامی پروڈیوسرز سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے غریب صارفین کوعالمی سطح پر قیمتوں میں کمی سے استفادے کے لیے سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس میں ہونے والی کمی کے تناسب سے ایل پی جی کی مقامی پیداواری قیمتوں میں کمی لانے کا اعلان کریں اورمارکیٹنگ کمپنیوں کو مطلوبہ ایل پی جی کی ترسیل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں