سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 56 ہزار 200 اور دس گرام 48 ہزار 171 روپے رہ گئی۔


Business Reporter March 01, 2018
فی تولہ سونے کی قیمت 56 ہزار 200 اور دس گرام 48 ہزار 171 روپے رہ گئی۔ فوٹو : فائل

KARACHI: فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کی کمی سے 1320 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کی کمی سے 1320 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب450اور386 روپے کی کمی ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 56 ہزار 200 اور دس گرام 48 ہزار 171 روپے رہ گئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے گھٹ کر790 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کی کمی سے 677.14 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں