8کروڑ54لاکھ سے زائدافرادحق رائے دہی استعمال کرینگے

4کروڑ82لاکھ59ہزار221مرد،3کروڑ،71لاکھ،62ہزار،760خواتین ووٹرزہیں


APP April 02, 2013
4کروڑ82لاکھ59ہزار221مرد،3کروڑ،71لاکھ،62ہزار،760خواتین ووٹرزہیں فوٹو: فائل

پاکستان میں 85,421,981 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں48,259,221 مرد اور 37,162,760 خواتین ہیں یوں مرد ووٹر ٹوٹل ووٹرز کا 56.50 فیصد جبکہ خواتین 43.50فیصد ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 2012 میں مرتب کردہ الیکٹورل لسٹ کے مطابق ووٹروں کے لحاظ سے صوبہ پنجاب 48838040ووٹرزکے ساتھ پہلے نمبر پرہے جبکہ صوبہ سندھ 18,663,657ووٹرز کے ساتھ دوسرے، صوبہ پختونخوا 12,247,940ووٹرز کے ساتھ تیسرے، صوبہ بلوچستان 3,337,001ووٹرز کے ساتھ چوتھے، فاٹا 1,725,826ووٹرز کے ساتھ پانچویں اور فیڈرل ایریا 609,517ووٹرزکے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔



ووٹرزلسٹ کے مطابق 100سال سے زیادہ عمرکے ووٹرزکی تعداد 3844 ہے جوکہ کل ووٹرزکی تعداد کا0.005 فیصد ہیں۔ ان افراد میں 1852مرد جبکہ 1992خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ زیادہ عمر کے ووٹرزکی سب سے زیادہ تعداد میں پنجاب 2524 کی تعداد کے ساتھ سر فہرست ہے۔ بلوچستان میں یہ تعداد 263، قبائلی علاقے میں 16، اسلام آباد میں 18، کے پی کے میں 350 اور سندھ میں 673 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں