ٹریفکنگ بڑھنے سے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ متاثر

ویب سائٹ کو عارضی طور پر بند کرکے گنجائش بڑھائی گئی، ہیک کرنے کی بھی کوشش

ویب سائٹ کو عارضی طور پر بند کرکے گنجائش بڑھائی گئی، ہیک کرنے کی بھی کوشش فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر کاغذات نامزدگی جاری ہونے کے بعد ٹریفکنگ بڑھ گئی۔

جس کے باعث پی ٹی سی ایل نے اسے عارضی طور پربند کر دیا، ویب سائٹ گنجائش بڑھاکرچندگھنٹے کے بعدبحال کردی گئی، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کو 2 روز قبل ہیک کرنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی تھی۔ پیر کو عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے بے تحاشا ٹریفک کی وجہ سے کام کرنا چھوڑدیا تھا۔




ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ امیدواروں کے ملک بھر سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی اپ لوڈ کرنے کے بعد تقریباً 50ہزارانٹرنیٹ صارفین فی منٹ ویب سائٹ کا وزٹ کر رہے تھے۔ ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث پی ٹی سی ایل نے بند کی اور گنجائش بڑھاکرچندگھنٹے کے بعد ویب سائٹ بحال کردی گئی۔ واضح رہے کہ 2 دن پہلے بھی سائبر حملوں سے بچانے کیلیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کو بند کیاگیا تھا۔
Load Next Story