سڑک پر کچرا پھینکنے پر 5 ملزمان گرفتار مقدمات درج

پولیس نے عرفان سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو کھلے عام سڑک پر کچرا پھینک رہے تھے، ایس ایچ او ملک عادل


Staff Reporter March 01, 2018
پولیس نے عرفان سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو کھلے عام سڑک پر کچرا پھینک رہے تھے، ایس ایچ او ملک عادل۔ فوٹو: فائل

KARACHI: حکومت سندھ کی جانب سے رہائشی، صنعتی اور خالی مقامات پر کچرا پھینکنے کو دفعہ 144 کے تحت قابل دست اندازی جرم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کیے جانے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

گزشتہ شب نبی بخش اور سعود آباد پولیس نے کچرا پھینکنے پر عائد پابندی کے 2 مقدمات درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، پہلا مقدمہ نمبر 29/18 نبی بخش تھانے میں درج کیا گیا۔

ایس ایچ او ملک عادل کا کہنا ہے پولیس نے عرفان سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو کھلے عام سڑک پر کچرا پھینک رہے تھے جبکہ دوسرا مقدمہ نمبر 36/18 سعود آباد پولیس نے درج کیا ہے۔ 2افراد کو خواجہ اجمیر نگری پولیس نے پکڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں