بیرون ملک فاٹابلوچستان کے طلبا کیلیے کوٹا رکھاجائےقائمہ کمیٹی

چین میں میڈیکل کے طالبعلموں کی مشکلات کاازالہ کیاجائے‘فرح عاقل:حکومت کوہدایات


INP April 02, 2013
چین میں میڈیکل کے طالبعلموں کی مشکلات کاازالہ کیاجائے‘فرح عاقل:حکومت کوہدایات فوٹو: فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان ،پختونخوا اور فاٹاسے تعلق رکھنے والے طلبا کیلیے بیرون ملک تعلیمی وظائف کیلیے کوٹا مختص کیا جائے۔

چین میں میڈیکل کے طالب علم جن مشکلات کاسامناکررہے ہیں ان کافوری ازالہ کیا جائے۔ پیر کواجلاس چیئرپرسن سینیٹرفرح عاقل شاہ کی زیر صدارت ہوا،بریفنگ دیتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے افسران نے بتایا کہ اس وقت 100 بنگلہ دیشی اور400کشمیری طلبا پاکستان میں اسکالرشپ کے تحت میڈیکل کی تعلیم جبکہ 2ہزارافغانی طلبا مختلف کالجز و یونیورسٹیوںمیں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔



اسکالرشپ پربھیجے جانیوالے طلبا کواین ٹی ایس کے بعد میرٹ پرمنتخب کیاجاتا ہے۔چیئرپرسن سینیٹرفرح عاقل شاہ نے کہاکہ میڈیکل کالجزایک مافیابن چکے ہیں اورانھوں نے میڈیکل کے شعبے کا بیڑہ غرق کردیاہے۔پسماندہ علاقوں کے طلبا کووظائف دینے سے احساس محرومی کاخاتمہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں