کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلہ ڈاکوہلاک

اہلخانہ کی اطلاع پرپولیس پہنچی توڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی

 جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے: فوٹو: فائل

ناظم آباد چارنمبر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر4 میں ڈاکوگھرمیں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے، اہل خانہ کی جانب سے فوری طورپرپولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع پرپولیس پہنچی توڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔
Load Next Story