یہ لڑکا اب تک 20 انڈے دے چکا ہے

ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ یہ لڑکا اور اس کے گھر والے مل کر کوئی دھوکا دے رہے ہیں


ویب ڈیسک March 01, 2018
چودہ سالہ اکمل نے دو انڈے اسپتال میں عملے کی موجودگی میں بھی دیئے ہیں جنہیں ملا کر وہ اب تک 20 انڈے دے چکا ہے۔ (فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل)

WASHINGTON: انڈونیشیا کے علاقے گووا ریجنسی سے 14 سالہ اکمل نامی ایک لڑکے نے نہ صرف ساری دنیا کو بلکہ ڈاکٹروں تک کو حیرت میں ڈال رکھا ہے کیونکہ یہ پچھلے چند سال کے دوران 20 انڈے دے چکا ہے۔

اکمل کے والد رُسلی کا کہنا ہے کہ اپنی عجیب و غریب حالت کی وجہ سے گزشتہ چند سال کے دوران اکمل کو متعدد بار اسپتال میں داخل کروایا جاچکا ہے لیکن ڈاکٹروں کو اب تک اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔ حالیہ چند دنوں میں ایک بار پھر پیٹ میں تکلیف ہونے پر اکمل کو اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس نے طبی عملے کی موجودگی میں مزید دو انڈے دیئے۔

جب اسپتال میں اکمل کا ایکسرے لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ کے نچلے حصے کے اندر ایک انڈا سالم حالت میں موجود ہے۔



اس کے باوجود، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انسان کےلیے انڈے دینا قطعی طور پر ناممکن ہے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اکمل اور اس کے گھر والے مل کر ساری دنیا کو بے وقوف بنارہے ہیں اور وہ جلد ہی اس فراڈ کا پردہ فاش کردیں گے تاہم یوٹیوب پراس لڑکے کی ویڈیو کو لوگ حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں