ایم کیو ایم حقیقی ٹو بنانے کی تیاری کی جارہی ہے ڈاکٹر فاروق ستار

خالد مقبول صدیقی اپنی کنوئیر شپ چھوڑیں میں بھی چھوڑتا ہوں، دوبارہ انٹرا پارٹی انتخاب کروا لیتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک March 01, 2018
خالد مقبول اپنی کنوئیر شپ چھوڑیں میں بھی چھوڑتا ہوں، دوبارہ الیکشن کروا لیتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم فوٹو:فائل

ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی ٹو بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے بہادرآباد گروپ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کو پارٹی سربراہی چھوڑ کر الیکشن کرانے کا چیلنج بھی دیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم حقیقی ٹو بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، خالد مقبول صدیقی اپنی کنوئیر شپ کو چھوڑیں میں بھی چھوڑتا ہوں، دوبارہ انٹرا پارٹی انتخاب کروا لیتے ہیں جس کو کارکن منتخب کریں اسے کنوئیر بنا لیں، میں سمجھتا ہوں کارکنان فیصلہ کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے اختلافات میں مزید شدت آگئی


فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی انتخابات میں کارکنان نے فیصلہ دے دیا، میرے پاس 35 رکنی رابطہ کمیٹی ہے،خالد مقبول کے پاس پرانی تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے 23،24 رکن ہیں، یہ حقیقی ٹو بنانے کی تیاری ہے ، اللہ جانتا ہے اس کے پیچھے کون ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے الیکشن کمیشن پارٹی آئین کے مطابق فیصلہ کرے گا، فروغ نسیم مجھے غلط مشورہ دے رہے تھے، فروغ نسیم اب خالد مقبول صدیقی کو بھی غلط مشورہ دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں