سیکیورٹی فورسزکا بلوچستان میں آپریشن اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

برآمد کئے گئے اسلحے میں خودکش جیکٹس، آرپی جی راکٹ اور بارودی سرنگوں سمیت دیگردھماکہ خیز مواد شامل ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 01, 2018
 مشتبہ دہشتگردوں کی پناگاہوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران بلوچستان میں انٹیلی بیسڈ کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی نے بلوچستان کے صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹیلی بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں مشتبہ دہشتگردوں کی پناگاہوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں خودکش جیکٹس، آرپی جی راکٹس، سب مشین گنز، باردوی سرنگیں اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر دھماکہ خیز مواد شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |