اقتدار میں آکر سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کریں گےعمران خان

سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلایا جا رہا ہے، چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک March 01, 2018
سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلایا جا رہا ہے، چیرمین پی ٹی آئی ۔ فوٹوفائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پیسہ چلایا جا رہا ہے لیکن ہم اقتدار میں آکر سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کریں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے جو کامیابیاں حاصل کیں وہ باقی حکومتوں نے 20 سال میں بھی نہیں کیں، بلین ٹری منصوبے کو کچھ عناصر کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جوکہ افسوس ناک ہے جب کہ چیف جسٹس بھی کہہ چکے کہ پورے ملک میں صرف ایک صوبے کا نظام ٹھیک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں ایسے لوگ حصہ لے رہے ہیں جن کی صوبائی اسمبلی میں 2 سیٹیں بھی نہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلایا جا رہا ہے جب کہ جن لوگوں کا سیاسی مفاد ہے وہ سسٹم کو تبدیل نہیں کررہے اور ان لوگوں نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تجاویز مسترد کردی لیکن تحریک انصاف 2018 میں جیت کر سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کریں گے اور سینیٹ کے ارکان کا انتخاب بالواسطہ کے بجائے براہ راست کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔