اداکارہ عائشہ خان کا شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان

زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھتے ہوئے بہت فخر اور اطمینان محسوس کررہی ہوں۔ ،عائشہ خان


ویب ڈیسک March 01, 2018
زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھتے ہوئے بہت فخر محسوس کررہی ہوں۔ ،عائشہ خان فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ خان کا شمار انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں حقیقی اداکاری سے خوب نام کمایا لیکن اب مداحوں کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ عائشہ خان نے شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت مسرت اور کسرِ نفسی کے ساتھ میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھتے ہوئے میں بہت فخر اور اطمینان محسوس کررہی ہوں۔

عائشہ خان نے کہا کہ شوبز صنعت میں اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کی شکرگزار ہوں اور بالخصوص اپنے خیرخواہ مداحوں کی ممنون ہوں جنہوں نے کسی غرض کے بغیر میرے کام کو سراہا اور میری تائید کی جب کہ میں زندگی کے نئے موڑ کو دریافت کرنے جارہی ہوں، اس موقع پر میں تمام مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مجھے اور میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔