ڈی جی سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی سول ایوی ایشن کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیاگیا،نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک March 01, 2018
ڈی جی سول ایوی ایشن کا کنٹریکٹ ختم کر دیاگیا،فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا اور ان کی برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کا کنٹریکٹ ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی سول ایوی ایشن کی برطرفی نہ ہونے پر فضائی آپریشن بند کرنے کی دھمکی

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عاصم سلیمان اور ایڈیشنل ڈی جی او سید الرحمان کو عہدوں سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے کئی ہفتوں تک احتجاج بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔