چینی کرکٹرز پی ایس ایل دیکھنے دبئی پہنچ گئے

یونس خان ہمارے آئیڈیل ہیں، ان سے ملنا اور شرٹس حاصل کرنا یادگار ہے،چینی کرکٹرز


Sports Desk March 01, 2018
یونس خان ہمارے آئیڈیل ہیں، ان سے ملنا اور شرٹس حاصل کرنا یادگار ہے،چینی کرکٹرز۔ فوٹو: فائل

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی دعوت پر 2 چینی کرکٹرز دبئی پہنچ گئے۔

چیئرمین جاوید آفریدی کی دعوت پر 2 چینی کرکٹرز دبئی پہنچ گئے، جیان لی اور یوفی ژانگ پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی کے خصوصی مہمان ہوں گے، پشاور زلمی کے مینٹور اور سابق کپتان یونس خان نے چینی کرکٹرز کو پشاور زلمی کی شرٹس پیش کیں، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر چینی کرکٹرز کا استقبال کیا۔



چینی کرکٹرز نے کہا کہ یونس خان ہمارے آئیڈیل ہیں، ان سے ملنا اور شرٹس حاصل کرنا یادگار ہے۔ دونوں کرکٹرز پشاور زلمی کے پریکٹس سیشنز میں یونس خان، ڈیرن سیمی اور ثقلین مشتاق سمیت دیگر کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ پریکٹس کریں گے۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، پشاور زلمی چین میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں