کویت میں پھانسی کے پھندے پر چڑھنے سے پہلے قیدی نےخوفزدہ ہونےکے بجائے سگریٹ کاکش لگانےکی آخری خواہش کی۔
کویت میں تین غیر ملکیوں کو پھانسی دی گی، ان میں ایک سعودی اور پاکستانی بھی شامل تھا ، پھانسی کی کارروائی دیکھنے کے لئے میڈیا کو بھی بلایا گیا۔ سعودی شہری نے تختہ دار پر چڑھنے سے پہلے جیل انتظامیہ سے دلچسپ خواہش کااظہارکیا، قیدی نے سگریٹ پینےکی آخری خواہش کی اور پولیس نے اسے ایک سگریٹ پینے کی اجازت دی۔ قیدی کے چہرے پر دور دور تک خوف کا نام و نشان نہیں تھا، واضح رہے کہ قیدی کو قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی۔