سینیٹ ضمنی انتخاب ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کامیاب
پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش ناکام ہوگئی، مریم نواز کا ردعمل
مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف نے پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔
ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے تک جاری رہی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نہال ہاشمی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن میں ڈاکٹر اسد اشرف 298ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹرزرقا تیمور نے صرف 38 ووٹ حاصل کیے۔
کامیاب امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا،اپنے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازنے پارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش مسلم لیگ (ن)، آپ نے سازش کو ناکام بنا کر نئی تاریخ رقم کی اور پاکستان کی سیاست کو ایک نئی سمت دی جس پر ہمیں فخر ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش ناکام ہوگئی، اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے پارٹی کے کل ارکان کی تعداد اور ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد بھی بتائی۔