دبئی میں پاکستانی ملازم نے جنسی طور پر ہراساں کرنے پرباس کو قتل کردیا

میرا باس ایک سال سے جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا،ملزم


ویب ڈیسک March 02, 2018
میرا باس ایک سال سے جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا،ملزم ۔ فوٹو: فائل

22 سالہ پاکستانی ملازم نے اپنے باس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر قتل کردیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ اس کا پاکستانی باس اسے ایک سال سے جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا اور اس دوران بدفعلی بھی کی گئی تاہم وہ مجبوری میں یہ سب کچھ برداشت کرتارہا،آخرکار طیش میں آکر اسے خنجر کے وار سے ہلاک کردیا تاہم ملزم نے قتل اور اقدامِ قتل سے انکار کرتے ہوئے کہا پہلے اس نے مجھ پر حملہ کیا جب کہ اپنے دفاع میں اسے قتل کیا۔

ملزم جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے کہا کہ القوز علاقے کے قریب تھا کہ اس کے باس نے اسے بلایا۔ اس نے کہا ، ' وہ مجھ سے اپنی جنسی آسودگی کے لیے ملنا چاہتا تھا اورجب میں نے انکار کیا تو اس نے نہ صرف میری بے عزتی کی بلکہ نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دی، اس رویے سے میں اتنا دل برداشتہ ہوا کہ سیدھا سپرمارکیٹ گیا اور وہاں سے ایک چھری خریدی۔ جب واپس اُس جگہ پہنچا تو وہاں باس موجود تھا جہاں ایک بار پھر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مالک نے مجھے تھپڑ مارا اور اس کے بعد میں نے اسے خنجر کے وار سے قتل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں