بھارت میں زیادتی کے بڑھتے واقعات کے بعد غیرملکی خواتین سیاحوں کی آمد میں کمی
بھارت میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے غیر ملکی خواتین یہاں آنے سے گریز کر رہی ہیں۔
بھارت میں کئے جانے والے ایک سروے کے مطابق جنسی زیادتیوں کے واقعات کے بڑھنے کے بعد گزشتہ تین ماہ میں بھارت آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ایک تہائی فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔ بھارت آنے سے گریز کرنے والے سیاحوں میں بڑی تعداد خواتین کی ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سے ہے،35 فیصد سیاح خواتین بھارت میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر اب چھٹیاں گزارنے دوسرے ایشائی ممالک کا رخ کر رہی ہیں۔
2012 میں نئی دہلی میں میڈیکل کی طالبہ کے گینگ ریپ کے بعد موت واقع ہوئی تھی جس کی وجہ سے بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے جب کہ پچھلے ماہ بھی مدھیا پردیش میں ایک سوئس خاتون سے گینگ ریپ ہواجس کی عدالتی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہر 20 منٹ میں ایک خاتون جنسی زیادتی کا شکار ہوتی ہے۔