امریکا نے جنگی بحری جہاز شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب تعینات کردیا

شمالی کوریا کی دھمکی کے بعد بحری جہاز تعینات کیا گیا،بحری جہازمیزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتاہے،امریکا


ویب ڈیسک April 02, 2013
شمالی کوریا کی دھمکی کے بعد بحری جہاز تعینات کیا گیا،بحری جہازمیزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتاہے،امریکا۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکا نے اپنا جنگی بحری جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب تعینات کردیا۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے والا امریکی یوایس ایس فٹز جیرالڈ گذشتہ روز شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب تعینات کردیا گیا ہے جب کہ امریکا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکا پر میزائل حملے کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے جواب میں یہ بحری جہاز تعینات کیا گیا ہے، یہ بحری جہاز شمالی کوریا کے میزائلوں کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، دوسری جانب امریکا نے بی ٹو بمبار اور ایف 22 رپیٹراسٹلیتھ فائٹر بھی جنوبی کوریا روانہ کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے حکام نے بھی اپنی فوج کو حملے کے لئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں