ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہونے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا

بلوچستان کے بعض علاقوں میں تو دنوں کے حساب سے بجلی غائب رہتی ہے


ویب ڈیسک April 02, 2013
طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی معطل اور کئی علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے فوٹو: فائل

ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل سے طویل تر ہوتا جا رہا ہے۔ شہروں میں 14 اور دیہات میں 18 گھنٹے بجلی بند رہنامعمول بن گیاہے۔

ملک بھر میں گرمی کا موسم آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے ، پنجاب کے شہری علاقوں میں 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

بلوچستان کے کچھ شہروں میں تو دنوں کے حساب سے بجلی غائب رہتی ہے جبکہ سندھ کے دیہاتوں میں بھی ایسی ہی صورت حال ہے ،خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بجلی پیدا ہونے کے باوجود شہری طویل لوڈشیڈنگ کا شکوہ کر رہے ہیں ، طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی معطل اور کئی علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں