کراچی فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر سٹی، سکھن اور کیماڑی بدر گراونڈ میں 3 افراد جاں ہو گئے۔


ویب ڈیسک April 02, 2013
کراچی کے علاقے ملیر سٹی، سکھن اور کیماڑی بدر گراونڈ میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے میں تھانے کے سامنے والی گلی میں قائم ایک کیبن پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اشرف حسین کے نام سے ہوئی ، کیماڑی بدر گراونڈ کے پاس سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا جس کی شناخت ارشد جدون کے نام سے ہوئی جب کہ سکھن تھانے کے علاقے سے باڑے کے اندد سے محمد نواز نامی شخص کی پھندہ لگی لاش ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں