مجھے نااہل قرار دیا گیا تو میرے بھائی جاوید دستی الیکشن ميں حصہ لیں گے جمشید دستی

2008 کے الیکشن میں سردارالمدارس کی اسناد پیش کی تھیں جس کے مہتمم اعلیٰ کل عدالت میں گواہی بھی دے چکے ہیں، جمشید دستی

2008 کے الیکشن میں سردارالمدارس کی اسناد پیش کی تھیں جس کے مہتمم اعلیٰ کل عدالت میں گواہی بھی دے چکے ہیں، جمشید دستی فوٹو: آئی این پی

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اگرعدالت نے جعلی ڈگری کیس میںمجھے نااہل قراردیاتو پھر میری جگہ میرے بھائی جاوید دستی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان نیازی کی عدالت میں جمشید دستی کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جمشید دستی کے وکلا اور ریجنل الیکشن کمشنر کے وکلاکی جانب سے دستاویزات اور زبانی شہادتیں مکمل کرلی گئیں، اس موقع پر جمشید دستی کے وکلا کی جانب سے بحث کے لئے کل دوپہر 2 بجے تک کا وقت مانگا گیا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان نیازی نے سماعت کل دوپہر 2بجے تک ملتوی کردی ۔


عدالت کےباہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ انہوں نے 2008 کے الیکشن میں سردارالمدارس کی اسناد پیش کی تھیں جس کے مہتمم اعلی محمد عبداللہ حیدررضوی کل عدالت میں گواہی بھی دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرمجھے نااہل قرار دیا گیا تومیری جگہ میرے بھائی جاوید دستی الیکشن ميں حصہ لیں گے۔

ریجنل الیکشن کمشنر کے وکیل اورنگزیب خان بلوچ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سردار المدارس کو اسناد جاری کا اختیار نہیں اورنہ ہی سردارالمدارس کا شماران 10 مدرسوں کی فہرست میں شامل ہوتا ہے جس کی اسناد میٹرک ، ایف اے،بی اے اور ایم کےبرابرہوں ۔

Recommended Stories

Load Next Story