حیدرآباد میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام

گرفتار افراد نے جمعۃ المبارک کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا


ویب ڈیسک March 02, 2018
گرفتار افراد نے جمعۃ المبارک کے موقع پر تخریب کاری کا پلان بنا رکھا تھا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی ادارے کی بروقت کارروائی کے بعد حیدرآباد بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ 3 بم اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی ادارے نے حیدر آباد میں ہٹری بائی پاس کے قریب گھرمیں کارروائی کرکے 3 بم اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے جمعۃ المبارک کے موقع پر تخریب کاری کا پلان بنا رکھا تھا جس میں برآمد شدہ 3 بم اور دھماکا خیز مواد استعمال ہونا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں