
ایکسپریس نیوز کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی ادارے نے حیدر آباد میں ہٹری بائی پاس کے قریب گھرمیں کارروائی کرکے 3 بم اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے جمعۃ المبارک کے موقع پر تخریب کاری کا پلان بنا رکھا تھا جس میں برآمد شدہ 3 بم اور دھماکا خیز مواد استعمال ہونا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔