روسی صدر پیوٹن کا انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ

امریکی دفاعی نظام بھی ان میزائلوں کو نہیں روک سکے گا، روسی صدر


ویب ڈیسک March 02, 2018
امریکی دفاعی نظام بھی ان میزائلوں کو نہیں روک سکے گا، روسی صدر۔ فوٹو: فائل

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس نے انتہائی تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرلیے ہیں اور یہ جدید ترین ایٹمی میزائل دنیا میں کہیں بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں جب کہ ان میزائلوں کو امریکی دفاعی نظام بھی نہیں روک سکے گا۔ روسی صدر نے اپنے خطاب کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی ویڈیوز دکھاتے ہوئے کہا کہ اب امریکا روس کو سیکیورٹی اعتبار سے کم تر سمجھنا بند کرے اور برابری کی سطح پر بات کرے۔

روسی صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ روس نے آبدوز سے چھوڑے جانے والے ڈرون بھی تیار کرلیے ہیں جو ایٹمی حملے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ ہائپرسونک میزائل سسٹم اپنی آواز سے 20 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ ہدف کو نشانا بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولادی میر پوٹن کا بیان اس بات کی تصدیق ہے جس کے بارے میں امریکا گزشتہ کئی سالوں سے جانتا ہے۔ امریکا نے روس کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس عمل کو ناپسند کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کریگا تاکہ اس کی دفاعی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |