این آئی سی ایل کیس سندھ ہائیکورٹ نے مخدوم امین فہیم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

بیرون ملک ہوں اس لئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ عدالت میں پیش ہوسکوں، درخواست میں موقف

کراچی کی عدالت نے مخدوم امین فہیمسمیت دیگر 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ مخدوم امین فہیم کی 10 روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔


سندھ ہائی کورٹ میں مخدوم امین فہیم نے بیرسٹر رشید اے رضوی کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس وقت بیرون ملک ہیں اس لئے این آئی سی ایل کیس میں 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ 17 اپریل کو وطن واپس پہنچ کر این آئی سی ایل کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوسکیں ، عدالت عالیہ نے مخدوم امین فہیم کی 10 روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی ماتحت عدالت نے این آئی سی ایل کیس میں عدم پیشی پر مخدوم امین فہیم سمیت دیگر 6 ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story