الیکشن کمیشن کا نگران حکومت کو تمام وفاقی اور صوبائی سیکریٹری تبدیل کرنے کا حکم

8000 کاغذات نامزدگی بھی اسکروٹنی کے بعد ریٹرنگ افسران کو بھجوا دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 02, 2013
8000 کاغذات نامزدگی بھی اسکروٹنی کے بعد ریٹرنگ افسران کو بھجوا دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو تمام وفاقی اور صوبائی سیکرٹری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی اور نگران حکومتوں کو پٹواری سے لے کر سیکریٹریوں تک کے افسران تبدیل کرنے کااختیار دیا ہے، حکومت کو اختیار دیا گیا ہے کہ اگر وہ کسی افسر کو برقرار رکھنا چاہے تو رکھ سکتی ہے، الیکشن کمیشن نے پولیس سمیت انتظامی اداروں اورتمام خودمختار اور نیم خودمختار اداروں کے جانب دار سربراہان کو بھی تبدیل کر نے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اب تک ملک بھر سے 13 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں،8000 کاغذات نامزدگی بھی اسکروٹنی کے بعد ریٹرنگ افسران کو بھجوا دیئے گئے،الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی کا کہنا ہے کہ جلد ہی تمام امیدواروں کے کوائف ویب سائٹ پر موجود ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں