ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانے کی درخواست پراعتراضات کے خلاف اپیل خارج

چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کوپھربرقراررکھا


ویب ڈیسک March 02, 2018
رجسٹرارآفس نے درخواست پر متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے ڈان لیکس پرتحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرلانے کی بریگیڈیئر(ر) محمد عربی کی درخواست پر چیمبرمیں سماعت کی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو پھربرقراررکھتے ہوئے ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پر لانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج کردی۔

واضح رہے کہ رجسٹرارآفس نے درخواست پرمتعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |