ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں شہبازشریف

ہم نے خدمت کی سیاست کی جب کہ مخالفین الزامات کی گرد اڑاتے رہے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک March 02, 2018
مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے بنائے، شہباز شریف فوٹو: فائل

LONDON: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔

لاہور میں ارکان اسمبلی سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی بھرپور جذبے سے کرتے رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے بنائے، ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: منفی سیاست کےعلمبرداروں نے عوام کی خدمت نہیں کی

شہباز شریف نے کہا کہ میں ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہا اور میرے دامن پر کوئی داغ نہیں، ہم نے خدمت کی سیاست کی جب کہ مخالفین الزامات کی گرد اڑاتے رہے، جھوٹےالزامات لگانے والے سوچیں کہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کیا سوچتےہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔