کابل خود کش حملہ ہلاکتوں کی تعداد3 ہوگئی

دھماکے میں غیر ملکی افواج کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، افغان حکام


ویب ڈیسک March 02, 2018
حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی. فوٹو : اے ایف پی

افغان دارالحکومت کابل کے علاقے قابیل بئی میں خودکش حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے تھے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمی افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے، افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں غیر ملکی افواج کے قافلے کو نشانا بنایا گیاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایمبولینس بم دھماکا

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا خودکش ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ہے کہ حملہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔