اسلام آباد میں پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن 6 مشکوک افراد گرفتار

سرچ آپریشن کے دوران 75 گھروں کی مکمل تلاشی اور 82 افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی


ویب ڈیسک March 02, 2018
گرفتار ملزمان کو سہالہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

پولیس اورحساس اداروں نے مختلف علاقوں میں گھرگھر تلاشی کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے سہالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع پٹھان کالونی اورملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران 75 گھروں کی مکمل تلاشی اوران میں رہائش پزیر 82 افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران 6 مشکوک افراد کو گرفتارجب کہ اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کو سہالہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔