ہائر ایجوکیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے پبلک نوٹس اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق ڈگریوں کی تصدیق کے سلسلے میں سابق ارکان پارلیمنٹ کی سہولت کے لئے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں واقع دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ 5 اپریل تک یونیورسٹیز کے کنٹرولر امتحانات بھی رات گئے تک کھلے رہیں گے، اس لئے سابق ارکان اسمبلی اپنی ڈگریوں کی تصدیق کرالیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے189 سابق ارکان اسمبلی کو اپنی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے 5 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔