کوئٹہ انتخابی ٹکٹ نہ ملنے مسلم لیگ نکی خاتون کارکن کی خودسوزی کی کوشش

انتخابات کے موقع پر مخصوص نشستوں کے لئے کارکنوں کو نظر انداز کرکے من پسند خواتین کو نوازا گیا، سکینہ مینگل کا شکوہ

سکینہ مینگل کو خودکشی کے جرم میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ فوٹو: ایکسپریس

BAGHDAD:

انتخابی ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) کی دلبرداشتہ خاتون کارکن نے خودسوزی کی کوشش کی تاہم میڈیا کے نمائندوں نے اسے ناکام بنادیا ۔



مسلم لیگ (ن) کی خاتون کارکن سکینہ مینگل نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدو جہد کررہی ہیں لیکن انتخابات کے موقع پر مخصوص نشستوں کے لئے انہیں نظر انداز کرکے من پسند خواتین کو نوازا گیا، جس کے بعد انہوں نے مٹی کے تیل سے بھری بوتل اپنے اوپر انڈیل کر خودسوزی کی کوشش کی تاہم وہاں موجود افراد نے اسے ناکام بنادیا۔بعد ازاں سکینہ مینگل کو خودکشی کے جرم میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں بھی لودھراں سے عوامی نمائندوں کو انتخابی ٹکٹ نہ دینے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔

Load Next Story