پشاور انسداد پولیو مہم کے لئے انتہائی حساس ہے عالمی ادارہ صحت

پشاورمیں انسداد پولیو مہم غیرتسلی بخش ہے جس کی وجہ سے وہاں پولیو کا خطرناک وائرس پی ون پھیل رہا ہے،عالمی ادارہ صحت

خیبرپختونخوا میں 2013 کی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 25 ہزار بچے پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم رہے،عالمی ادارہ صحت۔ فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو انسداد پولیو مہم کے لئے انتہائی حساس قرار دے دیا۔



عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق کراچی ،کوئٹہ اور فاٹا میں بھی رواں سال کے پہلے 3ماہ میں انسداد پولیو مہم میں بہتری آئی تاہم پشاور میں صورتحال بگڑنے پر تشویش ہے۔ جہاں 2013 کے دوران پولیو کے3 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2013 کی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 25 ہزار بچے پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم رہے جن میں سے 70 ہزار سے زائد بچوں کا تعلق پشاور سے تھا، پشاورمیں انسداد پولیو مہم غیرتسلی بخش ہے اورپولیو کا خطرناک وائرس پی ون مسلسل پشاور میں پھیل رہا ہے۔


Load Next Story