بلوچستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام 6مشتبہ دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، سب مشین گنیں اور 500 کلو بارود بھی برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 02, 2018
ایف سی نے کربلا اور پشین میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی فوٹو: فائل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے کربلا اور پشین میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، سب مشین گنیں، 500 کلو بارود، مواصلاتی آلات سمیت دیگر اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسزکا بلوچستان میں آپریشن، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران بلوچستان میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |