جوڈیشل افسران ریٹرننگ افسر کی ذمہ داریاں داریاں شفاف انداز میں انجام دیں چیف جسٹس

جوڈیشل افسران کو قومی مفاد میں ریٹرننگ افسر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،چیف جسٹس


ویب ڈیسک April 02, 2013
جوڈیشل افسران قومی مفاد میں ریٹرننگ افسر کی ذمہ داریاں شفاف انداز میں انجام دیں، چیف جسٹس ۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران اپنی ذمہ داریاں قانونی اور اخلاقی تقاضا سمجھ کر نبھائیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ملک بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو لکھے گئے خط میں ریٹرننگ افسران کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں لکھا ہے، انہوں نے کہا کہ کہ جوڈیشل افسران کو قومی مفاد میں ریٹرننگ افسر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، اس لئے وہ اپنی ذمہ داریاں شفاف انداز میں انجام دیں۔


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر ملک بھر میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹرنگ افسران کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں