سینیٹ الیکشن متحدہ کے دونوں گروپوں نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کردیا

اعلان کردہ ناموں میں فروغ نسیم، کامران ٹیسوری، عبدالقادر خانزادہ، ڈاکٹر نگہت شکیل اور سنجے پروانی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک March 02, 2018
ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ تقسیم ہو، فاروق ستار۔ فوٹو: اسکرین گریب

ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں نے سینیٹ انتخابات کے لیے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ہمارے درمیان اختلاف رائے کی وجہ سے عجیب صورتحال بنی ہوئی تھی لیکن ہم ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور مذاکرات چل رہے تھے، اس حوالے سے دونوں جانب سے ساتھیوں نے مثبت کردار ادا کیا جب کہ گزشتہ روز ہی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہمارے درمیان ایک اتفاق رائے ہوا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رہے گا اور ہم ساتھ چلیں گے، کیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ تقسیم ہو۔

فاروق ستار نے کہا کہ کل کے سینیٹ انتخابات کے لیے ہمارے 5 امیدوار ہوں گے اور ہمارے درمیان جن ناموں پر اتفاق ہوا ہے ان میں جنرل سیٹیوں پر بیرسٹر فروغ نسیم اور کامران ٹیسوری انتخاب لڑیں گے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کے لیے عبدالقادر خانزادہ کے نام پر اتفاق ہوا ہے اور خواتین کی نشست کے لیے ڈاکٹر نگہت شکیل، اقلیتوں کی سیٹ پر سنجے پروانی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ قدم دیگر اقدامات اٹھانے کے لیے راہیں ہموار کرے گا کیوں کہ ہم ایک فیملی ہیں اور فیملی کی طرح ہی آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی نے سینیٹ کی سیٹوں کے لیے جن ناموں کا اعلان کیا اس میں ایک وضاحت میں ضروری سمجھتا ہوں کہ فروغ نسیم ہمارے اور کامران ٹیسوری فاروق بھائی کے امیدوار ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کنونیر شپ پر فیصلہ محفوظ

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کئے جانے پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے ، یہ اختلافات اس قدر شدید ہوگئے تھے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو برطرف کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |