کرپشن کیسز پر فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف تحقیقات کی منظوری

محکمہ پولیس بنوں کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی بھی منظوری۔


ویب ڈیسک March 02, 2018
محکمہ پولیس بنوں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی بھی منظوری۔ فوٹو: فائل

نیب خیبر پختون خوا نے کرپشن کیسز پر فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ پولیس بنوں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی نیب کی زیر صدارت نیب خیبر پختون خوا کے ریجنل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے جس کے مطابق ریجنل بورڈ نے فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی اوراختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔


اجلاس کے شرکا نے محکمہ پولیس بنوں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی بھی منظوری دی۔ بریفنگ میں ڈی جی نیب کو بتایا گیا کہ ملزمان پر راغان سمال ڈیم باجوڑ ایجنسی کی تعمیر اور ٹھیکے میں قوانین کی خلاف ورزی اور خوراک کی مد میں سرکاری فنڈز غبن کرنے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں