شاہد آفریدی ان فٹ ڈاکٹرز کا آرام کرنے کا مشورہ

آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے انشاءاللہ جلد واپس آؤں گا، شاہد آفریدی کا ٹوئٹ


Sports Desk March 02, 2018
آل راؤنڈر کو گھنٹے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کی وجہ سے وہ میچ نہیں کھیلیں گے، مکی آرتھر ۔ فوٹو : فائل

کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں 10 روز تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میچ سے قبل وارم اپ کے دوران آل راؤنڈر کو گھٹنے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کی وجہ سے وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹو کے برعکس حالیہ ایونٹ میں کراچی کا اب تک سفر بہت شاندار رہا ہے تاہم ابھی منزل دور ہے، عماد وسیم جس طرح ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں، اس پر بہت خوشی ہے۔



بعد ازاں آفریدی نے اس حوالے سے ٹوئٹ کیا "تمام مداحوں سے معذرت جو مجھے ایکشن میں دیکھنے کے لئے میدان میں آئے، گھٹنے کا ایم آر آئی کروایا ہے، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، انشاءاللہ جلد واپس آؤں گا۔"

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/969572657569165312

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹرز نے آل راؤنڈر کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اور وہ 10 روز تک ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے، شاہد آفریدی ابھی تک 3 میچز میں 10.66 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں