9 سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی

سلینا خواجہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئی ہیں


Sports Desk March 03, 2018
سلینا خواجہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کی 9 سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی۔

شمشال وادی میں واقع 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی کو سر کرنے کیلیے ایبٹ آباد کی رہائشی نوعمر سلینا نے اپنے کوہ پیما والد کی معیت میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئی ہیں۔

ٹیم میں گائیڈ وزیر بیگ، پورٹر عارف بیگ، سپورٹ ٹیم شفا علی، اظہار علی، غلام سلطان، جعفر خان شامل تھے۔ نوعمر کوہ پیما نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی بلند ترین چوٹیاں سر کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔