ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کی پی پی پی کے عشائیے میں شرکت افسوسناک ہے فیصل سبزواری

ایم کیو ایم کی اختلافی صورتحال سے نالاں ہو کر پی پی پی کو فائدہ پہنچانا ناانصافی ہے، فیصل سبزواری


ویب ڈیسک March 03, 2018
ایم کیو ایم کی اختلافی صورتحال سے نالاں ہو کر پی پی پی کو فائدہ پہنچانا ناانصافی ہے، فیصل سبزواری فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کی وزیراعلی ہاؤس کے عشائیے میں شرکت افسوسناک ہے۔

سینیٹ الیکشن کے موقع پر سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ پارٹی میں باہمی اختلافات کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا اور ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کیا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں سے پی پی پی نے رابطہ کیا ہے، ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی سے درخواست ہے کہ اختلافی صورتحال سے نالاں ہو کر پی پی پی کو فائدہ پہنچانا پارٹی کے ساتھ ناانصافی ہے، ایم کیو ایم کی دو خواتین اراکین کی وزیراعلی ہاؤس کے عشائیے میں شرکت افسوسناک ہے، ایک شخص کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانا مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ کے دونوں گروپوں کا مشترکہ امیدواروں کا اعلان

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اور خالد مقبول نہیں چاہتے کہ اختلافات کی وجہ سے ووٹ تقسیم ہوں، اسی لیے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کیا، ایم کیو ایم کے اختلافات کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا، ایم کیو ایم متحد ہوچکی ہے، ہمیشہ تنظیم ہی امیدوار نامزد کرتی تھی، 5 فروری سے شروع ہونے والی اختلافی صورتحال افسوسناک اور روایت شکنی تشویشناک ہے۔

فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ اور ن لیگ سے رابطہ ہے، کوشش ہے کہ سینیٹ کی پانچ نشستوں پر جیتیں، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں، فاروق ستار کے امیدوار کامران ٹیسوری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |