بھارتخط غربت سے نیچے ہر خاندان کو مفت موبائل ملے گا

’ہر ہاتھ میں فون‘7ہزار کروڑ روپے کا منصوبہ منظور، یوم آزادی پر منموہن اعلان کرینگے


Monitoring Desk/INP August 09, 2012
’ہر ہاتھ میں فون‘7ہزار کروڑ روپے کا منصوبہ منظور، یوم آزادی پر منموہن اعلان کرینگے

بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ خط غربت سے نیچے رہنے والے ہر ایک خاندان کو مفت موبائل فراہم کیا جائے گا، 7 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے ' ہر ہاتھ میں فون'کی منظوری دے دی گئی ۔

یوم آزادی پر وزیر اعظم منموہن سنگھ اس کا اعلان کریں گے،ہر فون پر دو سو منٹ کا ٹاک ٹائم بھی مفت دیا جائے گا۔حکومت نے کہاہے کہ یہ غریبوں کی طاقت بڑھانے کی بڑی کوشش ہے۔سیاسی ماہرین کاکہناہے کہ حکومت 2014 ء میں آئندہ انتخابات سے پہلے یہ منصوبہ مقبول کرنا چاہتی ہے تاہم اس پرشدیدتنقید ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں