
ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں نادر خان نامی شخص نے اپنا فیلٹ شیراز نامی شخص کو کرایے پر دے رکھا تھا، نادر خان فلیٹ میں غیرلڑکے لڑکیوں کی موجودگی کی اطلاع پر وہاں پہنچ گیا، فلیٹ میں غیر متعلقہ لوگوں کو دیکھ کر وہ طیش میں آگیا اور اس نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ پر وہاں موجود نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے خوف زدہ ہوکر فلیٹ کے بالکونی سے چھلانگ لگادی، جس کی وجہ سے دو لڑکیاں زخمی ہوگئیں جب کہ لڑکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی لڑکیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک لڑکی دم توڑ گئی جب کہ دوسری کا علاج جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، فرار ہونے والے لڑکوں کی تلاش جاری ہے جب کہ تحقیقات کے لئے کرایے دار کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔